1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاپائے روم امریکہ میں

16 اپریل 2008

پاپائے روم بینیڈک چھ روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن کے قریب Andrews کے ہوائی اڈے پر امریکی صدر جارج بش نے ان کا استقبال کیا ۔

https://p.dw.com/p/DlOo
تصویر: AP

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر بش کسی بھی غیر ملکی شخصیت کے استقبال کے لئے خود ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ پوپ آج امریکی صدر سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ اس ملاقات میں امید کی جا رہی ہے کہ پوپ عراق جنگ اور لاطینی امریکہ سے ہجرت جیسے نازک مسائل پر بات کریں گے۔ روم سے روانگی کے بعد پوپ نے دوران سفر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد شرمندگی ہے کہ امریکی کلیسا بچوں سے زیادتی کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ہے۔

ساتھ ہی عراق جنگ ، لاطینی امریکہ سے ہجرت اور سزائے موت جیسے مسائل پر کیتھولک چرچ اور امریکی صدر کے موقف میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کلیسا پہلے ہی کہ چکا ہے کہ سزائے موت کا خاتمہ ہونا چاہے اور ساتھ ہی تشدد کو بھی بند کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت کی تذلیل ہے۔

پوپ بینیڈک آج اپنی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر آج وائٹ ہاؤس میں صدر بش سے ملاقات سے قبل انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس تقریب میں تقریبا 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ یہ وائٹ ہاؤس میں اب تک کا دیا جانے والا سب سے بڑا استقبالیہ ہو گا۔ پوپ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔