کھلاڑی اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنی خوراک کا خیال رکھتے ہیں، وزرش کرتے ہیں اور اپنے کھیل کی خوب پریکٹس۔ جرمنی میں اب کھلاڑیوں کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری لانے کے لیے سائنسدان پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس طریقہ کار سے بہتے پانی میں کی جانے والی ورزش کھلاڑیوں کو ان کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔