1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس کی عالمی رینکنگ

23 ستمبر 2008

رافائل ندال اورسرینا ولیمز ٹینس کی عالمی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ روس کی دیناراسفینا دو درجے کی بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/FNlJ
ٹینس رینکنگ میں سر فہرست رافائل ندال اور سیرینا ویلیمزتصویر: AP

اے ٹی پی کی جاری کردہ رینکنگ میں اسپین کے رافائل نڈال سات ہزار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ مسلسل پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرنے والے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ رینکنگ میں سربیا کے نوواک ڈوکووچ کا نمبر تیسرا ہے۔

خواتین کی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز چار ہزار اکیانوے پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ سربیا کی ایلینا اینکووچ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پین پیسیفک ٹورنامنٹ جیتنے والی روس کی دینارا سفینا دو درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ سربیا کی اینا ایوانووچ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر چلی گئی ہیں۔

Tennis US Open Sieger Roger Federer
یو ایس اوپن کے فاتح سوئس کھلاڑی راجر فیڈررتصویر: dpa

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے مطابق یو ایس اوپن ٹائیٹل میں رافائل ندال کو اپ سیٹ شکست دینے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے مجموعی پوائنٹس 3040 ہیں۔ فیڈرر 5930 پوائنٹس کے سے ندال کا پیچھا کر رہے ہیں۔

خواتین کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان امریکی کھلاڑی سیرینا ویلیمز کی بہن وینس ویلیمز آٹھوین نمبر پر ہیں۔ پانچوین چھٹے اور ساتوں نمبر پر روسی کھلاڑی بدستور موجود ہیں۔