1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس: نادال کی یو ایس اوپن کے منتظمین پر تنقید

8 ستمبر 2011

عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافائل نادال نے کہا ہے کہ یو ایس اوپن کے منتظمین نے بارش سے متاثرہ کورٹس میں کھیل دوبارہ شروع کروا کر کھلاڑیوں کے تحفظ کو نظر انداز کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12UlM
نادال اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیںتصویر: AP

نیویارک میں شدید بارشوں کی وجہ سے منگل کے روز ٹینس گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے میچ صرف پندرہ منٹ ہی کھیلے جا سکے۔ بارش کے باعث بدھ کو بھی میچ نہ کھیلے جا سکے۔ بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن رافائل نادال نے یو ایس اوپن کے منتظمین کو لاچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ کورٹس میں میچ شروع کروا کر کھلاڑیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ بدھ کے روز نادال کا چوتھے راؤنڈ کا میچ صرف پندرہ منٹ تک ہی کھیلا جا سکا۔ مزید بارشوں کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے پڑے۔ تاہم نادال نے گیلے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں میچ شروع کروانے پر شدید احتجاج کیا۔ ان کے ساتھ اس احتجاج میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے بھی شامل ہوئے۔ منتظمین کو خواتین کے کوارٹر فائنلز بھی منسوح کرنے پڑے۔

Tennis, Trocknung des Platzes
گیلے کورٹ پر میچ شروع کروایا گیا، نادالتصویر: AP

نادال، جن کا میچ منگل کو کھیلا جانا تھا، اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہیں: ’’جب بارش ہو رہی ہو تو ہم کورٹ میں نہیں جانا چاہتے۔ میرے خیال سے یہ جائز نہیں ہے۔‘‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نادال کو کورٹ سے باہر جاتے ہوئے یہ کہتے سنا گیا: ’’یہ وہی پرانی کہانی ہے، تم لوگوں کو صرف پیسے سے دلچسپی ہے۔‘‘

نادال نے ای ایس پی این سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم محفوظ نہیں تھے۔ گرینڈ سلیمز میں بڑی رقم لگی ہوئی ہوتی ہے تاہم ہم صرف تماشے کا حصہ ہیں۔ وہ (منتظمین) صرف پیسے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمارے لیے نہیں۔ جب ہم کو کورٹ میں بلایا گیا تب بھی بارش ہو رہی تھی۔ بارش رکی نہیں تھی اور کورٹ گیلا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ ہمارے پرستار وہاں تھے مگر کھلاڑیوں کا تحفظ زیادہ اہم ہے۔‘‘

عالمی نمبر ایک یوکووچ اور راجر فیڈرر کے میچ بھی جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یوکووچ کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن کے کورٹس کے لیے چھت کا انتظام کرنا چاہیے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں