1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرکش ائیر لائینز کا جہاز حادثے کا شکار

خبر رساں ادارے25 فروری 2009

ٹرکش ائیر لائینز کا ایک مسافر بردارطیارہ بدھ کے روز ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/H0xX
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہتصویر: picture-alliance/ dpa

ٹرکش ائیرلائینز کے اس مسافر بردارجہاز کو یہ حادثہSchiphol کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل پیش آیا۔ اس جہاز میں کل 135 افراد سوار تھے۔ ہالینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Flugzeugabsturz in Amsterdam
امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنتصویر: picture-alliance/ dpa

استنبول سے پرواز کر کے آنے والا یہ طیارہ رن وے سے کچھ ہی فاصلے پر کریش ہواا اوراس واقعے میں جہاز تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ ہالینڈ کے مقامی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مناظر میں واضح طور پر جہاز کے کاک پٹ کے بالکل پیچھلے وپ حصہ بھی دکھایا گیا جہاں اس جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔ جہاز کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تاہم حادثے کے بعد جہاز میں آگ نہیں لگی۔

حادثے کا شکار ہونے والے اس جہاز کے ایک مسافرمصطفیٰ باہسیسی اوگلو نے ایک ترک خبررساں ادارے کو فون پر بتایا :’’ ہم ایک میدان کے بالکل درمیان میں ہیں۔ ائیر پورٹ سے یہ میدان تقریبا چار یا پانچ کلو میٹر دور ہے۔‘‘

Flugzeugabsturz in Amsterdam
حادثے کے بعد جہاز تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیاتصویر: AP

اس مسافر ان کا کہنا تھاکہ طیارے میں سوار زیادہ تر افراد زخمی ہیں تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو بالکل محفوظ رہے۔ مقامی افرادکا کہنا تھا کہ حادثے کے فورا بعد تقریبا 30 ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

عینی شاہدین کے بقول جہاز تین ٹکڑے ہو چکے ہیں مگر پھربھی صورت حال بہت سنگین نہیں ہے۔ ایک مسافر نے بتایا ’’خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا مگر میرا خیال ہے کہ جو لوگ جہاز کے اگلے حصے میں بیٹھے تھے وہ زیادہ زخمی ہوئے ہوں گے۔‘‘

ائیر پورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا جہاز بوئینگ 737 طرز کا تھا۔حکام نے فوری طور پر حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔