1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹائیگر کے معاشقے 120 عورتوں کے ساتھ

30 اپریل 2010

نامور گولفر ٹائیگر وُڈز نے اپنی شادی کے پانچ سالہ عرصے کے دوران 120 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اور معاشقے چلائے۔

https://p.dw.com/p/NAqb
تصویر: AP

ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹائیگر وُڈز نے ری ہیب سینٹر میں ان تمام خواتین کی فہرست بھی تیار کی تھی۔

Tiger Woods mit Freundin Elin Nordegren
وُڈز نے متعدد خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات اور معاشقوں کے اعتراف کے بعد اپنی بیوی ایلن، بچوں اور فیملی سے معافی مانگی تھی .تصویر: picture-alliance / dpa

عالمی نمبر ایک گولفر گزشتہ برس نومبر میں سیکس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد تقریباً پانچ ماہ تک کھیل کی دنیا سے الگ تھلگ رہے۔ وُڈز نے متعدد خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات اور معاشقوں کے اعتراف کے بعد اپنی بیوی ایلن، بچوں اور فیملی سے معافی مانگی تھی۔ سیکس سکینڈل کے باعث دو بچوں کے باپ اِس نامور گولفر کو کئی سپانسرشپس سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

Kombination von Tennisspielerin Sania Mirza und Cricketspieler Shoaib Malik Indien
شعیب ملک اور ثانیہ مرزاتصویر: AP

ٹائیگر وُڈز نے رواں سال فروری میں اپنے معاشقوں اور تعلقات کے لئے کھلے عام معافی مانگی اور بعد ازاں مارچ میں کھیل میں واپسی کا اعلان کیا۔ سکینڈل کے بعد جب چونتیس سالہ سٹار گولف کے میدان میں واپس لوٹے تو نیا آغاز پرانے تنازعات کی نذر ہوا۔ اپنے کیریئر کے پندرہویں میجر ٹائیٹل کی دوڑ میں ٹائیگر ناکام رہے، جس کا اعتراف انہوں نے نامہ نگاروں کے سامنے کیا۔

کھلاڑیوں کے معاشقے اور شادیاں

کھیلوں کی دنیا کے ستاروں کے لئے معاشقے یوں تو کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن ٹائیگر وُذز کی گرل فرینڈز کی تعداد ضرور چونکا دینے والی ہے۔

Deutschland Medienpreis für Steffi Graf und Andre Agassi
جرمنی کی نامور سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف نے امریکی ٹینس سٹار آندرے آگاسی کے ساتھ شادی کی تھیتصویر: AP

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان عمران خان اور بھارتی فلمی صنعت بالی وُڈ کی سابق اداکارہ زینت امان کا معاشقہ کافی مشہور ہوا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ چیف سیلیکٹر محسن حسن خان اور بھارتی اداکارہ رینا رائے کا معاشقہ، شادی اور پھر طلاق بھی شہ سُرخیوں کی زینت بنتے رہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کرکٹر ووین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کا بھی معاشقہ چلا تھا۔ اگرچہ آج ووین رچرڈز شادی شدہ ہیں تاہم نینا گپتا کے ساتہ تعلق کے نتیجے میں ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی، جو نینا گپتا کے ساتھ رہتی ہے۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی۔ اسی طرح سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس نے بھی ایک بھارتی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی۔ یہاں جرمنی کی نامور سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف نے امریکی ٹینس سٹار آندرے آگاسی کے ساتھ شادی کی تھی۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں