1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

وی ڈے کیا ہے ؟

14 فروری 2018

14 فروری کو ’ون بلین رائزنگ‘ کے عنوان سے ایک عالمی مہم کے زیر اہتمام وی ڈے منایا جاتا ہے۔ مقصد خواتین کے خلاف جنسی، نفسیاتی اور تشدد کے خاتمے کی مہم کو آگے سے آگے بڑھانا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں مختلف ایونٹس منعقد کیے گئے۔

https://p.dw.com/p/2XY6s
Philipinen globale Bewegung in Manila
تصویر: Getty Images/AFP/T. Aljibe

اس موومنٹ کی روح رواں ایک امریکی اداکارہ، مصنفہ، ڈرامہ نگار اور حقوق نسواں کی علمبردار EVE Ensler ہیں جنہوں نے 2012 ء میں وی ڈے موومنٹ کے تحت ’ون بلین رائزنگ‘ کے موٹو کے تحت اس گلوبل ایونٹ کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا۔

سن دو ہزار بارہ  ہی میں اس مہم میں شرکت کے لیے دنیا کے 160 ممالک کے باشندوں نے ایک اگریمنٹ پر دستخط کیے۔ گزشتہ برس، ایک ارب ایکٹیوسٹ اس مہم میں سرگرم ہو چُکے تھے اور اس وقت دنیا کے تمام  ممالک میں ’ون بلین رائزنگ‘ کے عنوان کے تحت یہ دن منایا جاتا ہے۔

بلین لفظ اس مہم کے عنوان کے طور پر اس لیے استعمال کیا گیا کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ہر تین میں سے ایک عورت کو کسی نا کسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس طرح جسمانی، نفسیاتی اور سماجی تشدد کی شکار خواتین کی تعداد بلین بنتی ہے۔

وی ڈے ’ون بلین رائزنگ‘ کا یہ ایونٹ تمام دنیا، خاص طور سے مغرب میں ہر ملک کے ہر بڑے شہر میں 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایونٹ سابق جرمن دارالحکومت بون کے قلب میں واقع مقام میونسٹر پلٹس پر بھی منایا گیا ۔ اسی طرح موجودہ جرمن دارالحکومت برلن میں بھی ایک بہت بڑے ایونٹ کا انعقاد ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیا گیا۔

اس دن کا مقصد صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ دنیا بھر میں استحصال کی شکار خواتین، لڑکیوں اور بچوں کے لیے آواز بلند کی جائے۔ ہم سب مل کر تشدد اور استحصال کے خلاف جاری اُس موم کا حصہ بنیں جس کا حصہ ایک بلین سے زائد لوگ بن چُکے ہیں۔