1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینس ولیمز فرنچ اوپن سے باہر

خبر رساں ادارے29 مئی 2009

وینس ولیمز پہلی سٹار کھلاڑی ہیں جو اس سال فرنچ اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔ تیسرے راونڈ میں ہنگری کی Agnes Szavay نے ولیمز کو 6-0 اور 6-4 سے ہزیمت آمیز شکست دی۔

https://p.dw.com/p/I0NG
وینس ولیمز زوال کا شکار نظر آ رہی ہیںتصویر: AP

امریکی سٹار ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز سن 2007 اور 2008 کے فرنچ اوپن مقابلوں میں بھی تیسرے راونڈ میں باہر ہو گئی تھیں۔ سات مرتبہ گرانڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرنے والی وینس ولیمز، اکیاسی منٹ تک جاری رہنے والے کھیل میں ،عالمی نمبر 29 ، ولیمز Agnes Szavay کے سامنے بے بس نظر آئیں۔

بعد ازاں عالمی نمبر تین کھلاڑی ولیمز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ دن ایک سخت دن تھا اور وہ بال پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سیٹ میں شکست کے بعد سنبھل نہ سکیں۔

جمعہ کے دن دیگر میچوں میں عالمی نمبر ایک دینارا سفینا نے آسٹریلوی کھلاڑی Anastasia Pavlyuchenkova کو 6-2 اور 6-0 سے شکست دی جبکہ Ana Ivanovic نے Iveta Benesova کو6-0 اور 6-2 سے ہرا دیا۔