1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ون ڈے کرکٹ : کینگروز کے ہاتھوں ٹائیگرز کی پٹائی

عاطف توقیر3 ستمبر 2008

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نےبدھ کے روز بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔

https://p.dw.com/p/FAfJ

ڈارون میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہیں تھا۔ پہلی وکٹ میچ کی پہلی ہی گیند پراس وقت گر گئی جب تمیم، بریکن کی گیند پر ہسی کو کیچ دے بیٹھے۔ تمیم کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں لگی ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 37.1 اوورز میں 117 رنزکے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ سب سے کامیاب بلے بازدھمن گھوش رہے جنہوں نے 30 رنز بنائے ۔ آسٹریلوی باؤلرز میں سب سے کامیاب مچل جانسن رہے جنہوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹیورٹ کلارک، نوتھن بریکن اورکیمرون وائٹ نے دو دو جبکہ ہوپس نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا نےاپنی اننگز کا آغازحسب عادت جارحانہ انداز سے کیا۔ دونوں اوپنرز نے مضبوط بنیاد فراہم کی اورقریب سبھی بنگلہ دیشی باؤلرز کی گیندوں پروکٹ کے چاروں طرف کھل کر شاٹ کھیلے ، مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی 73 کے اسکور پر ملی جب واٹسن ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ آسٹریلیا نےاپناحدف دو وکٹوں کے نقصان پر 23 ویں اووز میں مکمل کر لیااور شان مارش 69 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ بہترین کھلاڑی رہے۔