1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ونٹر اولمپکس کے زیادہ آمدنی والے کھلاڑی

13 فروری 2010

امریکہ کے شان وائٹ اور جنوبی کوریا کی کم یونا ونٹر اولمپکس کی سب سے زیادہ آمدنی والی کھلاڑی ہیں۔

https://p.dw.com/p/M0cm
تصویر: AP

شان وائٹ اسنو بورڈنگ میں امریکہ کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔ انھیں ان کے سرخ بالوں کی وجہ سےflying tomato بھی کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ برس آٹھ ملین ڈالر کمائے۔

امریکی جریدے فوربس کی اس فہرست میں طے شدہ تنخواہ حاصل کرنے والے پیشہ ور ایتھلیٹس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

وینکوور کے ونٹر اولمپکس میں حصہ لینے والی خاتون کھلاڑیوں میں سے جنوبی کوریا کی کم یونا سب سے زیادہ آمدنی والی کھلاڑی ہیں۔ کم کی عمر انیس برس ہے۔ وہ موجودہ عالمی چیمپیئن ہیں اورجنوبی کوریا کو امید ہے کہ وہ وینکوور میں اپنے ملک کے لئے فگر اسکیٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت سکیں گی ۔ اس نوجوان کھلاڑی نے بھی گزشتہ برس آٹھ ملین ڈالر کمائے۔

وینکوور میں اکیسویں ونٹر اولمپکس دوہفتے تک جاری رہیں گے ۔ اس سے قبل دوہزار چھ میں 20ویں سرمائی اولمپک مقابلے اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہوئے تھے ۔ موجودہ اولمپک مقابلوں میں 82 ملکوں کے قریب دوہزار سات سو سات سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ ان اولمپکس میں سرمائی کھیلوں کے کل 15شعبوں میں 85سے زائد گولڈ میڈل دئے جائیں گے جبکہ چاندی اور کانسی کےتمغے علاوہ ہوں گے ۔ وینکوور اولمپکس میں جو پانچ ملک پہلی دفعہ حصہ لے رہے ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں