1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھاوئنگا: محمد حفیظ

5 مارچ 2007

پاکستان کے افتتاحی بیٹسمین محمد حفیظ کو اپنی ذات پرپورا یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز میں تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے عالمی کپ 2007 میں بطور اوپنر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

https://p.dw.com/p/DYN3
تصویر: AP

اوپنر محمد حفیظ ٹیم کی پریشانی سے بخوبی واقف ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ وہ عمران نذیر کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایک اچھے آغاز دینے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم کو فٹنس اور ڈوپ ٹیسٹ کے علاوہ اگر کسی اور مسئلے کا سامنا ہے تو وہ اوپننگ کا پیچیدہ مسئلہ ہی ہے۔عامر سہیل اور سعید انور کی ماضی کی شہرت یافتہ جوڑی کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے پاکستان کو مسلسل افتتاحی بیٹنگ کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ٹیم نے نت نئے تجربات کئے مگر وہ سب بے سود ثابت ہوئے۔

ماہرین کی رائے میں پاکستان ٹیم کے اس مسئلے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہے کہ ابھی بھی یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی ہے کہ ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی پاکستانی اننگز کا آغاز کرینگے۔ ایک بات تو طے ہے کہ ورلڈ کپ میں اگر پاکستان اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے تو افتتاحی بیٹسمنوں کو یہ بات ذہن نشین کرنا ہوگی کہ ان کو نہ صرف کریز پرٹھہرنا ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ رنز بھی بنانے ہونگے۔