1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپال میں 21 مسافروں سمیت ہوائی جہاز تباہ

24 فروری 2016

نیپال کی ایک ہوائی کمپنی تارا ایئر کا ایک چھوٹا ہوائی جہاز دشوار گزار پہاری علاقے میں تباہ ہو گیا ہے

https://p.dw.com/p/1I0uW
تصویر: picture-alliance/dpa/N.Shrestha

نیپال کی ایک ہوائی کمپنی تارا ایئر کا ایک چھوٹا ہوائی جہاز دشوار گزار پہاری علاقے میں تباہ ہو گیا ہے۔ اس پر دو بچوں سمیت اکیس مسافر سوار تھے۔ پہلے اِس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ نیپال کے شہری ہوا بازی کے وزیر انند پرشاد پوکھیرل نے بتایا ہے کہ جلے ہوئے جہاز کا ملبہ میگدی ضلعے میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ ہوائی کمپنی کے مطابق جہاز پر سوار افراد میں عملے کے تین اراکین کے علاوہ ایک چینی اور ایک کویتی شہری بھی ہیں۔ ہوائی جہاز مشہور ٹریکنگ ریجن جوم سوم کے لیے روانہ ہوا تھا۔