1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیوروڈرماٹائیٹس کا تعلق نفسیات سے ہے، ماہرین

رپورٹ: افسر اعوان، ادارت: شامل شمس3 اگست 2009

نیوروڈرماٹائیٹس ایک ایسی جلدی بیماری ہے جس کے بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکی وجوہات میں سے ایک کا تعلق انسانی نفسیات سے ہے۔

https://p.dw.com/p/J2t9
اسکی ایک اہم وجہ جلد کے نیچے موجود عصبی نظام کی حساسیت بڑھ جانا ہےتصویر: picture-alliance / OKAPIA KG, Germany

نیورو کا مطلب ہے وہ چیز جو آپ کے ذہن میں چل رہی ہے اور ڈرماٹائیٹس کا مطلب ہے جلدی مسئلہ، یعنی نیوڈرماٹائیٹس ابتدا میں ایسی جلدی بیماری یا خارش کو کہا جاتا تھا جس کی بظاہر کوئی وجہ نہ ہو، یا جس میں علاج کے باوجود بھی کوئی بہتری نہ آئے۔

اسکے علاوہ ایسے افراد جو محض عادتاً خارش کرتے رہیں ان کی جلدی بیماری کو بھی نیورو ڈرماٹائیٹس کا ہی نام دیا جاتا تھا۔ ایسے افراد عام طور تب خارش کرتے ہیں جب وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوں یا کسی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوں یا وہ ذہنی طور پر کچھ اور نہ سوچ رہے ہوں تو انہیں جسم کے مختلف حصوں پر خارش کا احساس ہوتا ہے۔ لیکن جب وہ کوئی کام کررہے ہوتے ہیں یا ذہنی طور پر مصروف ہوتے ہیں تو انہیں خارش کا احساس نہیں ہوتا۔ لہذا بظاہر اس بیماری کا تعلق محض کسی فرد کی ذہنی کیفیت یا سوچ سے ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر خارش کی وجہ کوئی جلدی انفیکشن ہوگی تو وہ ہروقت ہوتی رہے گی۔ اس لئے نیورو ڈرماٹائیٹس اپنی علامات میں دیگر جلدی بیماریوں سے مختلف ہوتی ہے۔

اسکی ایک اہم وجہ جلد کے نیچے موجود عصبی نظام کی حساسیت بڑھ جانا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہوتی ہے جب یا تو کوئی کیڑا وغیرہ کاٹ لے یا جب ہم کسی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں کچھ لوگ غیر ارادی طور پر کھجانا شروع کردیتے ہیں۔