1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’نیسلے کمپنی قریب دس کروڑ ڈالر کا ہرجانہ بھرے‘

عاصمہ علی13 اگست 2015

انڈیا میں نیسلے کمپنی کی مصنوعات میگی نوڈ لز پر پابندی کے بعد انڈیا کی حکومت نے نیسلے کمپنی سےقریب سو ملین ڈالرز ہرجانے کامطالبہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1GErd
تصویر: Reuters/D. Balibouse

حال ہی میں انڈیا کی حکومت کے طرف سے جا ری کردہ ایک بیا ن میں کہا گیا کہ اُس نے ملک کے سب سے بڑے کنزیومر کورٹ میں نیسلے کمپنی پر قریب اٹھانوے اعشاریہ چھ ملین ڈالرز ہرجا نےکا دعوی دائر کردیا ہے۔

انڈیا میں اشیائے خوردونوش پر نظر رکھنے والے ادارے نے کچھ ریاستوں میں میگی نوڈلز پر تحقیقات کی تھیں جس سے پتہ چلا تھ‍اکہ اس خوراک میں لیڈ کی مقدار اپنے مقررہ مقدار سے زیا دہ ہے۔ اور اسی سال جون میں میگی نوڈلز کی تیاری اور بیچنے پرپا بندی عائد کر دی گئی تھی۔ نیسلے کمپنی نے اپنی غذائی مصنوعات انڈیا سے ہٹا لی ہیں اور ان الزامات کی تردید کی ہے۔

خبر رساں ادارے اےایف پی سے بات کرتے ہوئے وزارت امورصارفین کے ایڈیشنل سیکرٹری گرچرن کا کہنا تھا کہ انھوں نے انھوں نے دعوی نیشنل ڈٰسپیوٹ رڈریسل کمیشن میں دائر کردیا ہےجوکہ ایک نیم عدالتی ادارہ ہے اور کمپنیز پر جرمانہ لگانے کا اختیار رکھتا ہے اورکو شش یہی ہے کہ نقصان کے اذالے کے طور پران سے چھ ہزار چارسو ملین روپے وصول کیے جایئں۔ کورٹ جلد ہی نیسلے کمپنی کو قانونی نو ٹس بجھوا دے گی۔

Symbolbild Maggi Nudeln
بھارت میں میگی نوڈلز میں لیڈ کی مقدار کا تنازعہتصویر: picture alliance/Ann/THE STAR

انڈیا میں نیسلے کمپنی کے تر جمان ہمانشو منگلنک کا کہنا ہےکہ انہیں ابھی ایسا کوئی قانونی نوٹس مو صول نہیں ہوا اور جب قانو نی نوٹس مل جائے گا تب ہی وہ جواب دیں گے۔

نیسلے کمپنی ابھی ممبئی ہائی کورٹ میں میگی نوڈلزکی پابندی کا فیصلہ چیلنج کر رہی ہے۔

میگی نوڈلز انڈیا میں پچھلے تیس سالوں سے فروخت ہورہے ہیں اور نامور شخصیات میگی نوڈلزکی تشہیری مہم میں حصہ لے کر اس پراڈکٹ پر اپنے اعتماد کا اظہاربھی کرچکے ہیں۔ ان شخصیات میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔