1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نو غیر ملکی زبانوں کی فلمیں آسکر کے اگلے مرحلے میں

21 جنوری 2010

نوغیر ملکی زبانوں کی فلمیں مشہور زمانہ فلم ایوارڈ آسکر کی نامزدگیوں کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/LcHB
تصویر: AP

ان فلموں کو ’فورن لینگویج یا غیر ملکی زبان کی زمرے‘ میں رکھا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان بدھ کے روز کیا گیا۔ پینسٹھ فلموں نے اس کیٹیگری کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا تھا۔ فلموں کی یہ فہرست ملکوں کے ناموں کے پہلے حروف تہجی یا ’ایلفابیٹیکل آرڈر‘ میں تیار کی گئی ہے۔ یہ سلسلہ ارجنٹائن کی فلم 'El Secreto de Sus Ojos‘ سے شروع ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر ہیں خواں یوزے کامپانیلا، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی فلم Samson &Delilah ہے جس کے ہدایت کار ہیں واروک تھورنٹن ، اس کے بعد بلغاریہ کی فلم'The world is Big and salvation lurks around the corner کو شامل کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر ہیں اسٹیفن کمانڈاریف۔

Berlinale 2009: Verleihung der Bären Regisseurin Claudia Llosa
The Milk of Sorrow ‘ کی ہدایت کارہ ہیں کلاؤڈیا لیوزا. انہیں گزشتہ سال برلنالے فلم فیسٹول میں گولڈن بیئر کا ایوارڈ دیا گیا تھاتصویر: picture-alliance/ dpa

معروف فرانسیسی ہدایت کار Jacques Audiard کی فلم Un Prophete کے بعد اس فہرست میں شامل ہے جرمن فلم The white Ribbon جس کے ڈائریکٹر ہیں میشائیل ہانیکے اسرائیلی فلم 'Ajami ‘ کے دو ڈائریکٹرز ہیں، اسکندر کوپتی اور یارون شانی۔ اس کے بعد سیمی فائنلسٹ فہرست پر نام ہے قازاقستان کی فلم ’Kelin ‘ کا جس کے ہدایت کار ہیں ارمک تورسونوف۔ ہالینڈ کی فلم ’ Winter in Wartime جس کے ڈائریکٹر ہیں مارٹن کولہوفن کے بعد فہرست میں نام شامل ہے پیرو کی فلم’ The Milk of Sorrow ‘ کا جس کی ہدایت کارہ ہیں کلاؤڈیا لیوزا۔

ان نو فلموں میں سے پانچ کی چھانٹی اکتیس جنوری کو نیویارک اور لاس اینجلس میں مدعو ایک خصوصی کمیٹی کرے گی۔ ان کا اعلان دو فروری کو 82 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال کی چنندہ اور ممتاز فلموں کے آسکرز کا اعلان 7 مارچ کو ہو گا۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت : شادی خان سیف