نوے سالہ انٹرنیٹ سٹار
29 اگست 2017اشتہار
سائبیریا کے علاقے کے ایک شہر کراسنویارسک سے تعلق رکھنے والی بابا لینا ایرخووا کیمرے میں مسکرا کر دیکھتے ہوئے تھائی لینڈ کی دھوپ کے مزے لیتی نظر آتی ہیں۔ ڈومینیکن ریپبلک میں کسی نوجوان شخص کا بوسہ لیتی دکھائی دیتی ہیں تو اسرائیل میں دکانداروں سے بحث کرتی نظر آتی ہیں۔
بابا نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ویت نام میں موجود ہیں اور انہوں نے سوال پوچھا کہ آپ 89 کی عمر میں کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بابا نے اپنا پہلا غیر ملکی سفر کچھ برس پہلے ہی کیا تھا۔ اب وہ کئی ممالک کے دورے کر چکی ہیں۔ سابق سویت دور میں بابا دودھ کی ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ وہ سفر کے دوران کافی کفایت شعاری سے کام لیتی ہیں۔ وہ کم کرائے والے ہوٹلوں میں رہتی ہیں اور انٹرنیٹ پر سستی سفری ڈیلز سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔