1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نومبرمیں ہمارے انعامی مقابلے

3 نومبر 2010

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے نومبر میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے خاص طور پر دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/Ds2Y

ان دونوں انعامی مقابلوں میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔

ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئےانعامی مقابلے کا سوال

USA Präsidentschaftswahlen Barack Obama als Präsident gewählt Rede in Chicago
تصویر: AP

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام سیاستدان باراک اوباما امریکہ کے 44ویں صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ان سے پہلے کتنے امریکی صدور کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا؟

دس گیارہ یا چودہ؟

ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

Kenia feiert Barack Obama Wahlsieg bei US Präsidentschaftwah
باراک اوباما کے والد کے آبائی گاؤں میں ان کے رشتہ دار اوباما کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئیےتصویر: AP

چار نومبر کے الیکشن میں امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہونے والے باراک اوباما کی والدہ ایک سفید فام امریکی خاتون تھیں اوروالد افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ باراک اوباما کے والد کا تعلق کس افریقی ملک سے تھا؟

نائیجیریا کینیا یا تنزانیہ سے؟

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de