نواز شریف کی انتخابی اہلیت پھر مشکوک
26 مئی 2008اشتہار
شریف برادران کے کاعذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل کی سماعت کا نوٹس پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل نے دیا۔
سیاسی مبصرین کی رائے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست کی سماعت مسلم لیگ نواز پر عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے دبائو ڈالنے کا ایک حربہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
ہمارے ساتھی شامل شمس نے اس موضوع پر رائے جانی جیو انگلش سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافی فرحان رضا سے۔