1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف ججوں کی 30 اپریل سے پہلے بحالی کے بارے میں پر امید

27 اپریل 2008

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں نئی پاکستانی حکومت کی طرف سے معزول ججوں کی بحالی کے لئے اعلان کردہ مدت پوری ہونے میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DpDO
آصف زرداری اور نواز شریف کی مخلوط حکومت قائم کرنے کے اعلان کے موقع پر لی گئی ایک تصویرتصویر: AP

جہاں بہت سے حلقوں کی سوچ یہ ہے کہ معزول ججوں کی ماہ رواں کے آخر تک بحالی ایک نا ممکن سی بات ہے، وہیں پر اسلام آباد کی مخلوط حکومت میں شامل جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی بھی امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری 30 اپریل تک کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پہلے ان ججوں کی ان کے عہدوں پر بحالی کویقینی بنا لیں گے۔

اسی دوران پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی میں چند روز کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے ، اوراس سلسلے میں ہر کسی کو صبر سے کام لینا چاہیے۔