1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نشانہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اور حملہ تیل پر

2 جولائی 2008

امریکی افواج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EUvE
مبصرین کی رائے میں ایران پر حملے کے وقت عرب ممالک کا کردار اور ان کی تیل کی پالیسی انتہائی اہمیت اختیار کر جائے گیتصویر: AP
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں امریکی افواج کے کمانڈرز سے منسوب ایک بیان شائع کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فضایہ کی حالیہ جنگی مشقوں کا مقصد ایران کی جوہری تنصیبات پر یک طرفہ حملے کی تیّاری ہے۔ کیا ایسا کوئی حملہ ممکن ہے؟ بین الاقوامی تعلقات کی ماہر اور تجزیہ نگار شاہین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ایسا حملہ اس لیے ممکن ہے کہ عراق پر حملے سے قبل بھی عام خیال یہی تھا کہ امریکہ اعراق پر حملہ نہیں کرے گا۔