1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نئے پاکستانی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری

25 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئے سربراہِ حکومت سید یوسف رضا گیلانی منگل 26 مارچ کو صدر پرویز مشرف کے ہاتھوں اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اِس سے پہلے اُنہوں نے 264 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوتے ہی صدر پرویز مشرف کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا۔ مقتولہ بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مخلوط حکومت کے سربراہ نے اپنے پہلے ہی خطاب میں اُن تمام ججوں کی رہائی کا حکم دیا، ج

https://p.dw.com/p/DYDF
پاکستان کے نئے سربراہِ حکومت سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان کے نئے سربراہِ حکومت سید یوسف رضا گیلانیتصویر: AP

نہیںنومبر میں مشرف کی طرف سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت کے تحت نظر بند کر دیا گیا تھا۔ اِس حکم پر فوری عملدرآمد کیا گیا ہے۔

گیلانی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نہ صرف ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے لئے معذرت کی قرارداد منظور کروائی جائے بلکہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ کے ذریعے کروائی جائیں۔

اِسی دوران امریکی حکومت نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نائب امریکی وزیر خارجہ جون نیگروپونٹے اِسی ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔