1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’میں اسامہ کی لاش ڈھونڈوں گا‘: امریکی غوطہ خور

15 جون 2011

ایک امریکی غوطہ خور نے سمندرمیں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی باقیات ڈھونڈنے کا عزم کیا ہے۔ یہ شخص سمندر کی تہہ میں خزانہ ڈھونڈنے کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔

https://p.dw.com/p/11aWR
تصویر: picture alliance/ZUMA Press

’’میں بالکل سنجیدہ ہوں، میں مذاق نہیں کر رہا۔ میں یہ کام ہر صورت میں کروں گا۔‘‘ یہ الفاظ تھے بل وارن کے۔ 59 سالہ بل کل تعلق سان ڈیاگو سے ہے اور وہ تربیت یافتہ غوطہ خور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیرہ عرب میں اسکیننگ کی مدد سے اسامہ بن لادن کی باقیات کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا اصل میں وہ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے صدر باراک اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ سچ بھی ہے یا نہیں؟

بل وارن نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ 35 برسوں سے دنیا بھر میں ڈوب جانے والے بحری جہازوں اور سمندر کی تہہ میں خزانے کی تلاش میں غوطہ خوری کر رہے ہیں۔ بل وارن کے بقول جب انہوں نے القاعدہ کے سربراہ کی باقیات تلاش کرنے کے اپنے مشن کے بارے میں چند تاجروں کو بتایا تو انہوں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھر لی۔ ایک اندازے کے مطابق تلاش کے کام میں 4 لاکھ ڈالر تک کے اخراجات آئیں گے۔ بال وارن نے مزید بتایا کہ وہ اگلے مہینے اپنی کیمرہ ٹیم کے ساتھ بھارت سے اپنی اس مہم کی ابتداء کریں گے۔ ان کے بقول جہاز پرایک ایسا اسیکینر نصب کیا جائے گا، جو سمندر کی تہہ میں3 ہزار فٹ تک کی گہرائی میں موجود اشیاء کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے۔

Tauchender Kameramann
اسکینر کی مدد سے اسامہ بن لادن کی باقیات کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گیتصویر: Grit Hofmann & Carmen Meyer

ایک اندازے کے مطابق اس سرگرمی پرآٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ بل نےکہا کہ اگر ان کا یہ مشن کامیاب رہا، تو وہ اسامہ کی باقیات کے نمونے لے کر ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے۔ ’’اگر ناکامی ہوئی تو شاید سمندر کی تہہ میں کوئی خزانہ ہمارے ہاتھ لگ جائے‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ا س دوران ایک دستاویزی فلم بھی بنائیں گے، جسے وہ بعد میں کسی ٹیلی وژن چینل کو فروخت کریں گے۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں