1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ، چاقو حملے میں 5 افراد زخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار

عابد حسین
21 اکتوبر 2017

جنوبی جرمن شہر میونخ میں چاقو سے مسلح ایک شخص کے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2mHZV
München Polizei Symbolbild Verbrechen
تصویر: picture-alliance/ZUMAPRESS.com

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ہفتہ اکیس اکتوبر کو بتایا ہے کہ جرمنی کے جنوبی شہر میونخ  میں ہوئے چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کو شدید زخم آئے ہیں۔ پولیس نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس واردات کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ پولیس ذرائع نے چار سے سات افراد کے رخمی ہونے کا بتایا ہے۔

اسپین: دہشت گردانہ حملے کے متاثرین میں درجنوں ممالک کے شہری

عوامی مقامات کی ویڈیو نگرانی سے فائدہ ہو گا، جرمن وزیر داخلہ

جرمنی میں ایک شامی شہری کو تین سال کی سزائے قید

مسلم اماموں کا ’انسدادِ دہشت گردی‘ مارچ برلن میں

چاقو سے حملہ کرنے والا ان حملوں کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اب پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حرسات میں لیا ہے۔ پولیس وقوعے کی شہادتوں کی بنیاد پر مبینہ حملہ آور کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تلاش کے عمل میں پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

چاقو سے یہ حملے پانچ مختلف مقامات پر کیے گئے ہیں۔ مقامی میڈٰیا کے مطابق اس کارروائی میں سات افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم اخبار بلڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک شخص کو گہرا زخم آیا ہے۔ ادھر پولیس نے وضاحت جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کا زخم مہلک اور جان لیوا نہیں ہے۔

München Unterföhring Mehrere Verletzte bei Schießerei
میونخ شہر میں پولیس الرٹ ہے اور مشتبہ ملزم کو تلاش کر رہی ہےتصویر: Getty Images/AFP/C. Stache

قبل ازیں پولیس نے بیان کیا تھا کہ حملہ کرنے والا چالیس برس کی عمر کا دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بظاہر ان حملوں میں وہ اکیلا ہی ملوث دکھائی دیتا ہے۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس نے میونخ شہر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور پولیس مختلف مقامات پر مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں سائرن بجاتی پولیس کی گاڑیاں نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے تعاون کرنے کی اپیل بھی جاری کی ہے۔