1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ حملہ، بھیانک خواب بیت گیا مگر خوف کے سائے قائم

عاطف توقیر23 جولائی 2016

میونخ کے ایک شاپنگ مال میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ایک ایرانی نژاد جرمن کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق دوہری شہریت کے حامل اس نوجوان کی لاش بعد میں جائے واقعہ سے ایک کلومیٹر دور ایک مقام پر سے ملی۔ مقامی پولیس کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آیا اس حملے کے درپردہ ’مسلم شدت پسندی‘ کا عنصر تھا یا نہیں۔

https://p.dw.com/p/1JUlY