1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مینڈس کا جادو

6 جولائی 2008

بھارتی اننگز میں سہواگ اور دھونی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور رہی سہی کسر مینڈس نے نکال دی ۔

https://p.dw.com/p/EXML

بھارت کی اننگزکےابتدائی لمحات میں کوئی بھی نہیں کہ سکتا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم یہ میچ جیتےمیں کامیاب ہو جائے گی۔ بھارت نے اپنے پہلے پچاس رنز صرف 6,6 اوورز میں مکمل کئے جبکہ اوپنر کھلاڑی سہواگ نے اپنی نصف سنچری صرف 26 گیندوں میں مکمل کی۔ وہ دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر60 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے سو رنز17,2اوورز میں مکمل ہوئے اور پھر سری لنکا کے بالرمینڈس نے کھیل میں ایک ایسی یہلچل پیدا کی کہ جوبھارت کی شکست پر آکر ہی ختم ہوئی۔ مینڈس نے 8 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کے تقریبا تمام اہم کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔ بھارت کی جانب سے دھونی وہ دوسرے کھلاڑی تھے کہ جنہوں نے سری لنکا کی بالرز کا جم کر مقابلہ کیا اور 49 رنز اسکور کئے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ سری لنکا کو ابتداء میں نقصان ہوا اور گیارہ رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر کھلاڑی سنگاکارا رن آؤٹ ہو گئے۔ پھر ایسا لگنے لگا کہ دھونی کا سری لنکا کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ درست تھا۔ سری لنکا کی اننگز کی خاص بات جے سوریا کی سنچری تھی۔ انہوں نے 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔ ان کے ساتھ دوسرے کامیاب کھلاڑی دلشن تھے کہ جنہوں نے 56 رنز اسکور کئے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی یھی سری لنکا کا کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔