1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مورکل کی عمدہ بیٹنگ، جنوبی افریقہ کی ایک اور جیت

23 جنوری 2009

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیسرے بین الا قوامی ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے سبقت حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/GetM
آستریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے ستارے گرش میںتصویر: AP

جمعہ کے روز سڈنی میں ہونے والے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 40.2 اوروں میں 269 رنز سکور کئے۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 144 بنائے۔ سلامی بلے باز ماش 43 رنز بنا کر جبکہ ان کے ساتھی وارنر نے 69 کی عمدہ اینگز کھیلی۔ بعد ازاں کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور کپتان رکی پونٹنگ 29 ، مائیک ہسی 36 جبکہ ہوپز33 رنز بنا کت نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بوتھا نے تین جبکہ سٹائن اورنیٹینی نے دو دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔

جب جنوبی افریقہ نے 270 رنز کےہدف کاتعقاب شروع کیاتو سلامی بلے باز ہاشم آملہ 13 رنز بنا کر جلد ہی رن آوٹ ہو گئے۔ بعد میں ون ڈاون کھلاڑی جیک کیلس اور ہرشل گبز نے ٹیم کو سہارا دیا اور دوسری وکٹ کی ساجھے داری میں سو رنز سے زائد رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے دوبارہ کھیل میں اپنی جگہ مستحکم کرتے ہوئے کیلس اور گبز کو اکٹھے ہی آوٹ کیا۔ گبز نے64 جبکہ کیلس نے 60 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میکنزی کے ستائیس رنز پر آوٹ ہونے کے بعد ایک مرتبہ کھیل کا پلڑا دوبارہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں چلا گیا۔ لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین باوچر اور آل راونڈر کھلاڑی مورکل کی پر اعتماد اور زمہ درانہ بیٹنگ نے جنوبی افریقہ کو دوبارہ کھیل میں داخل کر دیا۔ باوچر 31 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ مورکل چالیس رنز کے انفرادی سکور پر اس وقت آوٹ ہوئے جب جنوبی افریقہ کھیل پر دسترس حاصل کر چکا تھا۔ اورجنوبی افریقہ نے 46.3 اوروں میں ساتھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

مورکل کو ان کی بہترین اینگز پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم نے پانچ بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی ہے اور اب اس سیریز کا چوتھا میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دی تھی۔