منگولیا میں حالات قابو میں
3 جولائی 2008منگولیا میں گزشتہ دنوں انتخابات کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں کے بعد لگائی گئی ایمرجنسی کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ روز امن دیکھنے میں آیا۔ منگولیا کی حکمران عوامی انقلابی جماعت نے اتوار کے روز ہونے والے پارلمانی انتخابات میں فتح حاصل کر لی تھی تاہم حزبِ مخالف جمہوری پارٹی کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کروائی گئی تھی۔
انتخابات کے بعد بھڑک اٹھنےوالے فسادات میں پانچ افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک جاپانی صحافی بھی شامل ہے۔ پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کے انتخابات کے نتائج پر عوامی مظاہروں پر قابو پانے کےلئے منگولیا کے صدر نے دارلحکومت میں چار دن کے لئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیاہے۔ حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی نے برسر اقتدار MPRP سیاسی جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔گزشتہ روز مظاہرین نے دارلحکومت میں MPRP کے صدر دفتر کو آگ لگا دی تھی۔