1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممتاز قادری کو پھانسی، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

بینش جاوید29 فروری 2016

پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے پر ملک بھر میں مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے شدید ردعمل دیکھنے میں ملا۔

https://p.dw.com/p/1I4Jt
Pakistan Mumtaz Hussain Qadri Ex-Bodyguard wurde hingerichtet Proteste in Rawalpindi
تصویر: Reuters/F. Aziz

پاکستان کے صوبے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے کے جرم میں ممتاز قادری کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پھانسی دے دی گئی تھی۔ ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بعض شاہراہیں بند کر دیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کے خلاف ردعمل دیکھنے میں آیا، وہیں بہت سے افراد نے اس فیصلے کو پاکستانی معاشرے کے لیے ایک مثبت اقدام ٹہرایا۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے ممتاز قادری کی پھانسی پر احتجاج کرنے والے افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممتاز قادری کو یکم اکتوبر 2011ء کو دو بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم سنایا تھا۔ ممتاز قادری نے اس سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر عدالت نے گزشتہ سال گیارہ فروری کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ممتاز قادری کو سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ تاہم عدالت نے فوجداری قانون کے تحت اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا۔

Pakistan Mumtaz Hussain Qadri Ex-Bodyguard wurde Hingerichtet
تصویر: Reuters/S. Ur.Rahman

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملزم کی رحم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف موت کو سزا کو برقرار رکھا تھا بلکہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو بھی بحال کر دیا تھا۔ اس کے بعد صدر ممنون حسین نے بھی ممتاز قادری کی معافی کی اپیل مسترد کر کے سزا کو برقرار رکھا تھا۔