ممبئی روان دواں مگرنئی دہلی میں ہلچل
30 نومبر 2008فی الوقت وزیر اعظم من موہن سنگھ وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ اس سے قبل شیو راج پاٹل نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ اخلاقی ذمہ داری کے تحت کیا۔ ممبئی میں ہونے والے دھشت گردی کے واقعات میں تقریباً دو سو افراد ہلاک جبکہ تین سو زخمی ہوئے۔ جمعہ کے روز نیشل سیکیورٹی گارڈ کے سربراہ نے صحافیوں کو دئیے گئے ایک بیان میں آپریشن مکمل ہونے اور تمام دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ان دھماکوں کے بعد بھارتی میڈیا مسلسل ان واقعات کو انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی ناکامی سے تعبیر کر رہا تھا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر طلب کیا گیا آل پارٹیز اجلاس وزیر اعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں جاری ہے۔
قبل ازیں بھارت کے نائب وزیر داخلہ شکیل احمد نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ممبئی حملوں میں ملوث تمام دہشت گرد پاکستانی تھے۔
مقامی زرائع ابلا غ کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی اس کانفرنس میں انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی فورسز کو مضبوط کرنے سے متعلق متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی اس کے علاوہ بھارتی حکومت انسداد دہشت گردی کےلئے کسی بھی اقدام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔