1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی حملوں کے بعد کیا ٹیسٹ سیریز ہو پائے گی؟

28 نومبر 2008

ممبئی میں دہشت گرد کا رروئیواں کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کروطن واپس روانہ ہورہی ہے۔ انگلش کپتان کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارت واپسی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی رضامندی کے بعد کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/G5by
انگلش بورڈ نے بھی آخری دو ون ڈے میچوں کےمنسوخی کی تصدیق کر دی ہے۔تصویر: AP

بھارتی کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق انگلینڈ کو ممبئی دھماکو ں کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے سخت خدشات لاحق تھے۔ انہو ں نے بتایا کہ بھارتی بورڈ نے انگلش ٹیم کی درخواست پر انتیس نو مبر کوگوہاٹی او دو دسمبر کو نئی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ منسوخ کردیئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا انگلش بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلش بورڈ کی درخواست پر دوسرا ٹیسٹ میچ جسے شیڈول کے مطابق ممبئی میں ہونا تھا اسے جنوبی بھارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Cricketspiel England gegen Indien
انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت واپسی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی رضامندی سے ہو گاتصویر: AP

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان کیون پیٹرسن جو ہفتہ کی صبح ٹیم کے ہمراہ واپس وطن روانہ ہو رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارت واپسی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی رضامندی سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں نے ٹیسیٹ سیریز کھیلنے میں آمادگی ظاہر نہ کی تو وہ انہیں مجبور نہیں کریں گے۔ پیٹرسن نے واضح کیا کہ ہم سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اگر ہمیں شبہات ہوئے تو ہم ہر گز واپس نہیں آئیں گے۔


دونوں بورڈز نے تاحال ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا۔ ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ اور بھارت کے مابین پانچ دسمبر سے کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بھی شیڈول میں ابھی تک جوں کا توں ہے تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انگلینڈ کی ٹیم صرف چار یا پانچ دنوں کے لئے وطن واپس جارہی ہے؟