1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی بم دھماکوں میں 190 افراد ہلاک

11 جولائی 2006

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں منگل کی شام مسافروں سے بھری ہوئی ریل گاڑیوں میں متعدد بم دھماکے ہوئے۔ چلتی گاڑیوں پر ہونےوالے اِن دھماکوں کے نتیجے میں 190 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/DYKr
دھماکوں کے بعد لوگ پٹڑیوں پر کھڑے نظر آ رہے ہیں
دھماکوں کے بعد لوگ پٹڑیوں پر کھڑے نظر آ رہے ہیںتصویر: AP

بتایا گیا ہے کہ یہ کم از کم سات بم دھماکے چند منٹ کے اندر اندر ہوئے۔ پہلا دھماکہ شام چَھ بج کر 24 منٹ پرKhar کے مقام پر ہوا تھا۔ دھماکوں کے بعد بعض مقامات پر کئی خوفزدہ مسافروں نے چلتی گاڑیوں میں سے چھلانگ لگا دی۔ 17 ملین آبادی والے ممبئی میں روزانہ چالیس لاکھ افراد مقامی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

دھماکوں سے پیدا شُدہ صورتِ حال پر غور کرنے کے لئے نئی دہلی میں وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس جاری ہے۔