1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملک ریاض اور آرمی چیف کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج

بینش جاوید31 مارچ 2016

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ میل ملاپ یا تعلقات ہیں۔

https://p.dw.com/p/1IMbG
Millionär Malik Riaz ummauerter Stadtteile "Bahria Town"
تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Gettyimages

دو روز قبل خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ ٹائیکون اور انتہائی طاقتور کاروباری شخصیت ملک ریاض پاکستان کی فوج کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے فوج کے ساتھ پراپرٹی کے پانچ مشترکہ منصوبے بھی ہیں۔

تاہم بدھ 30 مارچ کو آئی ایس پی آر کے سربراہ عاصم باجوہ نے اس خبر کی تردید کر دی۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ’’میں ان بے بنیاد الزامات کی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آرمی چیف کا ملک ریاض کے ساتھ نہ ہی کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی میل ملاپ۔

واضح رہے کہ ملک ریاض کے بارے میں روئٹرز کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ وہ اپنے کام کرانے کے لیے سیاست دانوں، ججوں اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی تک کو رشوت دے چکے ہیں۔ یہ خبر میڈیا اور خصوصاﹰ سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی اور اس پر کافی بحث و مباحثہ کیا جا رہا تھا۔