1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

ملالہ، اقوام متحدہ کی امن کی سب سے کم عمر پیامبر

11 اپریل 2017

ملالہ کا کہنا ہے کہ اسے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور  میڈیا کی جانب سے دہشتگردوں کو ’اسلامی جہادی‘ قرار دینے پر مایوسی ہوتی ہے۔ ملالہ کے مطابق ’اسلامی جہادی‘ کہنے سے عام لوگ مذہبِ اسلام کو اِس کا قصوروار ٹھہراتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2b2a7
USA Malala Yousafzai in New York
تصویر: Reuters/S. Keith

انیس سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفز ئی کو پیر دس اپریل گزشتہ روز ایک تقریب میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن کا پیامبر بنایا گیا۔ ملالہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر فرد ہے۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا،’’ انتہا پسندوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ مجھے دوسری زندگی ملی ہے۔‘‘ ملالہ نے کہا اپنے دوسرے جنم میں وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جنگ لڑ رہی ہے۔

ملالہ نے اپنے تقریر میں کہا، ’’ لوگوں کو مجھے اور ان جیسے مسلمانوں کو دیکھنا چاہیے جو پرامن ہیں اور امن پر یقن رکھتے ہیں ناکہ ان کو دیکھیں جو اسلام کا نام استعمال کر کے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔‘‘ نوبل انعام یافتہ ملالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے اور انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف زیادہ قوت کے ساتھ کھڑے ہو کر ساری دنیا پر واضح کرنا ضروری ہے کہ  وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

USA Malala Yousafzai in New York
انیس سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفز ئی کو پیر دس اپریل گزشتہ روز ایک تقریب میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن کا پیامبر بنایا گیاتصویر: Getty Images/D. Angerer

اس تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گیوٹیرش کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو وہ اعلیٰ اعزاز دیا گیا جو کہ اقوم متحدہ کے سربراہ کی جانب سے کسی بین الاقوامی شہری کو مل سکتا ہے۔ انہوں نے ملالہ کو ’ہیرو‘  کہا اور اسے ایک ایسی مشعل راہ ٹھہرایا جس نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر تعلیم اور مساوات کے لیے آواز اٹھائی۔

ملالہ نے کہا کہ لڑکیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کے عمل اور ان کی آواز بہت اہم ہے اور اس وقت اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ملالہ نے اس موقع پر اپنے والد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،’’ اُن کے والد کی طرح دوسرے مردوں کو بھی عورتیں کے پر کاٹنے نہیں چاہیں بلکہ انہیں اڑنے اور آگے بڑھنے کا موقع دیں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں