1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائشیا: ایک مدرسے میں آتش زدگی، 24 افراد ہلاک

عاطف توقیر
14 ستمبر 2017

ملائشیا میں میں ایک اسلامی مدرسے میں آتش زدگی کے واقعے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد نوجوان بچوں کی ہے۔

https://p.dw.com/p/2jwma
Malaysia Feuer 
Feuer an islamischer Schule
تصویر: picture-alliance/AP Photo

آج جمعرات 14 ستمبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نواح میں پیش آنے والے اس واقعے میں مدرسے میں آگ ایسے حصے میں لگی، جو ہنگامی اخراج کے راستے میں تھا۔ ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق اس مدرسے میں ہنگامی اخراج کے دوسرے راستے میں ایک دیوار حائل تھی اور اس کی وجہ سے عمارت میں پھنس جانے والے بچے باہر نہ نکل پائے۔

جرمن شہر ڈُوئسبرگ میں آتشزدگی، کم از کم دو افراد ہلاک

روہنگیا اکثریتی علاقے، ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیے گئے

دبئی میں 86 منزلہ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں

فائرفائٹرز اور عینی شاہدین نے جائے واقعہ پر بھیانک مناظر کی تفصیلات بتائی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عمارت میں پھنسے بچے مدد کے لیے چیختے رہے اور آس پاس کے رہائشی شعلوں کی لپیٹ میں اس عمارت کی کھڑکیوں میں ان بچوں کو بے بسی سے دیکھتے رہ گئے۔ فائرفائٹرز کے مطابق ایک  کمرے کے ایک کونے سے متعدد بچوں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔

مکمل پبلک انکوائری ہونا چاہیے، برطانوی وزیر اعظم

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کو اس سلسلے میں مدد کے لیے کال جمعرات کی صبح پانچ بج کر اکتالیس منٹ پر موصول ہوئی اور اس عمارت میں لگی آگ بجھانے میں انہیں ایک گھنٹہ لگا۔ حکام کے مطابق اس تین منزلہ عمارت کی اوپری منزل پر آگ لگی، جو بعد میں دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

Malaysia Feuer an islamischer Schule
دیکھتے ہی دیکھتے آگ ان بچوں کو نگل گئیتصویر: picture-alliance/dpa/D.Chan

پولیس کے مطابق متاثرہ عمارت سے 24 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 22 لڑکے تھے، جن کی عمریں 13 تا 17 برسوں کے درمیان تھیں۔ مرنے والے دیگر دو افراد اس مدرسے کے اساتذہ تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق ان افراد کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی، جب کہ لاشیں مکمل طور پر جھلسی ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس عمارت میں پھنسے 14 طلبہ اور اور چار اساتذہ کو ریسکیو کر لیا گیا، جن  میں سے چھ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔