کئی سو مہاجرین سربیا اور ہنگری کی سرحد سے ہوتے ہوئے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ کی جانب روانہ ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ان افراد کو روک کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تاہم اس صورتحال میں متعدد مہاجرین اپنی قوت برداشت کی آخری حدوں کو پہنچ چکے ہیں۔