1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معیشی استحکامی قانون پر امریکی صدر کے دستخط

14 فروری 2008

صدرجارج ڈبلیوبش نے امریکی معیشت کی کارکردگی میں بہتری کے لئے اربوں ڈالرمالیت کے استحکامی پروگرام سے متعلق قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYEv
تصویر: dpa

واشنگٹن میں ڈیموکریٹک ارکان کی اکثریت والی امریکی کانگریس نے قریب 150 ارب ڈالر مالیت کے اس اقتصادی پروگرام کی گذشتہ ہفتے ہی منظوری دے دی تھی۔

اس نئے قانون پر دستخط کرتے ہوئے صدربش نے امید ظاہر کی کہ کئی ملین عام شہریوں کے لئے ٹیکسوں میں کمی اوربڑے بڑے اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والے اس خصوصی مالیاتی پروگرام کے ذریعے امریکہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشی ترقی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

مستقبل سے متعلق واشنگٹن حکومت کے اندازوں اور ذاتی طور پر صدر بش کی مثبت امیدوں کے برعکس بہت سے سرکردہ معیشی اداروں اور اقتصادی ماہرین کوخدشہ ہے کہ امریکہ میں ہاؤ‎سنگ کے شعبے میں شدید بحران کے سبب پیدا ہونے والے منفی حالات کے نتیجے میں ملکی معیشت کو ممکنہ کساد بازاری سے نہیں بچایا جاسکے گا۔