1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معیار زندگی کے اعتبار سے ناروے پہلے نمر پر، رپورٹ

5 اکتوبر 2009

اقوام متحدہ ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں سے ناروے وہ واحد ملک ہے جہاں زندگی کا معیار سب سے بہتر ہے، جبکہ نائیجر، افغانستان اور سیئرا لیون اس حوالے سے اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Jy2m

UNDP کی ایک رپورٹ کے لئے دنیا کے تمام ممالک سے 2007 ء سے اب تک کے اعداد و شمار لئے گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں ہر ملک کے مجموعی قومی پیداوار یا GDPَ، تعلیم اور اوسط عمر کی شرح کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان خط تنسیخ بھی واضح ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عشروں کے دوران بہت سارے ممالک کی معاشی ترقی کے گراف میں حد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تنازعات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعات اور ایڈز کے اثرات، حالیہ عالمی مالیاتی بحران سے پہلے بھی شدید حد تک محسوس کئے گئے۔

Armut in Afrika Südafrika
نائیجر، افغانستان اور سیئرا لیون میں غربت کی شرح میں اضافہتصویر: AP

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عشروں کے دوران بہت سارے ممالک کی معاشی ترقی کی رفتار میں حد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحران زدہ علاقوں میں پیدا ہونے والے تنازعات اور ایڈز کے اثرات، حالیہ عالمی مالیاتی بحران سے پہلے بھی شدید حد تک محسوس کئے گئے۔

اقوام متحدہ کی اس فہرست کے مطابق دنیا کے 24 غریب ترین ممالک کی آدھے سے زیادہ آبادی ناخواندہ ہے۔ اس کا اندازہ لگانے کے لئے دنیا کے 20 فیصد سے زیادہ ایسے ممالک کی صورت حال کو مد نظر رکھا گیا ہے جہاں درمیانے درجے کی ترقی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا ہر ساتواں شہری ایک مہاجر کی زندگی گزار رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں 1.8 ملین افراد کی اندرون ملک نقل مکانی کو 1994ء میں روانڈا میں ہوئی ہجرت کے بعد کی سب سے بڑی نقل مکانی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجر میں باشندوں کی اوسط عمر 50 سال ہے، جو کہ ناروے میں اوسط عمر سے 30 سال کم ہے۔ مزید یہ کہ ناروے میں اوسط آمدنی نائجر کے مقابلے میں 85 گنا زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کی اس فہرست کے مطابق چین، وینزویلا، پیرو، کولمبیا اور فرانس میں گزشتہ سال کی نسبت اس بار معیار زندگی بہتر ہوا ہے، جس کی وجوہات ان ممالک میں تعلیم کی سہولیات اور شہریوں کی شرح آمدنی میں اضافہ ہے۔

جاپان میں شہریوں کی اوسط عمر 82.7 سال ہے، جبکہ جنگ زدہ ملک افغانستان کے باشندوں کی اوسط عمر 43.6 سال ہے۔ 35 ہزار کا آبادی پر مشتمل یورپ کی چھوٹی سے ریلاست لشٹین شٹائن فی کس قومی پیداوار 85 ڈالر سے بھی زیادہ۔ ہے، اس طرح اس یورپی ملک میں فی کس قومی پیداوار سب سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام کی طرف سے دنیا کے تمام ممالک کا ترقیاتی سروے ہر سال کروایا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق عالمی ترقی کی شرح میں 1980 ء سے اب تک 15 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: کشور مصطفٰی