1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معاشقہ کپتان کو لے ڈوبا

6 فروری 2010

معروف انگلش فٹ بال کھلاڑی جان ٹیری کو ٹیم کی کپتانی سےہٹا دیا گیا ہے۔ ٹیری پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ساتھی کھلاڑی Wayne Bridge کی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ معاشقہ چلایا۔

https://p.dw.com/p/LuSl
جان ٹیری اور Michael Mancienneتصویر: AP

انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ چیلسی کلب کی بھی نمائندگی کرنے والے جان ٹیری نے اپنے کوچ کا فیصلہ تسلیم کر لیا ہے۔

ویمبلے میں واقع فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں جان ٹیری سے تیرہ منٹ کی ایک مختصر میٹنگ کے بعد برطانوی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ Fabio Capella نے اپنا فیصلہ سنایا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیڈ کوچ نے انتیس سالہ ٹیری کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ٹیم کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

Capella نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ انہوں نےبہت سوچ بچارکے بعد یہ فیصلہ کیا کہ جان ٹیری سے ٹیم کی کپتانی واپس لے لی جائے۔ ہیڈ کوچ نے اشارہ دیا ہے کہ انگلش فٹ بال ٹیم کے نائب کپتان Rio Ferdinand کو نیا کپتان منتخب کیا جا سکتا ہے۔ جڑواں بچوں کے باپ اور شادی شدہ ٹیری کا معاشقہ منظرعام پرآنے کے بعد برطانوی ذرائع ابلاغ،Capella پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے تھے کہ ٹیری کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے۔

Die teuersten Fußball Transfers Flash-Galerie
متوقع طور پر برطانوی فٹ بال ٹیم کے نئے کپتان Rio Ferdinandتصویر: dpa

جان ٹیری نےاپنےاطالوی ہیڈ کوچ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلش ٹیم کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے خیال ظاہر کیا ہے کہ فٹ بال کے مداح ہیڈ کوچ کے اس فیصلےکا احترام کریں گے۔

دریں اثناء چیلسی کلب کے کوچ Carlo Ancelotti نے انگلش کھلاڑی جان ٹیری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی نجی زندگی کا کھیلوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے وہ ٹیری کو اپنے کلب کی کپتانی پر قائم رکھیں گے۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف