1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصر میں دہشت پسندانہ حملوں میں 22 افراد ہلاک

25 اپریل 2006

مصر میں سینائی جزیرہ نما کے جنوب میں واقع تعطیلاتی مقام دھب میں یکے بعد دیگرے کئی دہشت پسندانہ حملوں میں وَزارتِ داخلہ کے تازہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 22 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زیادہ جزوی طور پر شدید زخمی ہوئے۔

https://p.dw.com/p/DYLh
تصویر: AP

جرمن دارالحکومت برلن میں وزارتِ خارجہ نے اِس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دھب میں مرنے والوں میں ایک جرمن بچہ بھی شامل ہے۔ 70 سے زیادہ افراد، جن میں دو جرمن باشندے بھی شامل ہیں، جزوی طور پر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کل پیر کی شام دھب کے وَسط میں یہ بم دھماکے دو ریستورانوں اور ایک سپر مارکیٹ میں ہوئے۔

جہاں مقامی حکام خود کُش حملہ آوروں کا بھی ذکر کر رہے ہیں، وہاں قاہرہ میں ابھی اِس سلسلے میں کوئی حتمی بیان جاری کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں میں مقبول جزیرہ نمائے سینائی پر ایک سال کے اندر اندر یہ دوسرا دہشت پسندانہ حملہ تھا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور یورپی یونین نے شدید الفاظ میں اِن حملوں کی مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کو اپنی امداد کا یقین دلایا ہے۔