مصر ميں مسجد کے باہر دھماکے، بیسیوں افراد ہلاک
24 نومبر 2017اشتہار
مصری دارالحکومت قاہرہ میں سکيورٹی ذرائع نے بتايا کہ جنگجوؤں نے مسجد کے باہر دھماکہ خيز مواد نصب کر رکھا تھا اور عين اس وقت جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے، اس مواد کو استعمال کرتے ہوئے دھماکے کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹوں میں کم از کم 155 افراد کی ہلاکت اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ يہ دھماکے سینائی کے علاقے میں العريش نامی شہر ميں آج چوبیس نومبر کو جمعے کی نماز کے وقت کیے گئے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق مصری سکيورٹی ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر مزيد بتايا کہ ان دھماکوں کے بعد مشتبہ جنگجوؤں نے موقع پر موجود افراد پر فائرنگ بھی کی۔ مصری وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔