1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسلمان اب بھی غم و غصے میں

18 ستمبر 2006

پوپ بینی ڈیکٹ کے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان اور پھر اس کی وجہ سے مسلمانوں کی دل آزاری پر پوپ کے اظہار افسوس کے باوجود مسلمان دنیا میں بدستوراشتعال اور غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJb
بصرہ میں عراقی پوپ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے
بصرہ میں عراقی پوپ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئےتصویر: AP

اتوار کے دعائیہ پروگرام میں پوپ بینی ڈکٹ نے کہا تھا کہ جس قول کو انہوں نے نقل کیا تھا وہ ان کی ذاتی رائے نہیں تھی۔ عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں پوپ کی معذرت خواہی کے باوجود سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پوپ کا پتلا نذر آتش کیا۔ جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی آج مشتعل مظاہرین نے پوپ کا پتلا نذر آتش کیا ہے ۔

گزشتہ روز بھی غزہ میں ایک قدم چرچ پر حملے کے باعث علاقے کی عیسائی اقلیت میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ البتہ پاکستان میں مسلم دانشوروں کی طرف سے اعتدال پسند رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

ویٹیکن نے مسلم ممالک میں اپنے نمائندوں کواسلام کے سلسلے میں پوپ بینی ڈکٹ کے الفاظ کی وضاحت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ویٹیکن کے نئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں تعینات ان کے سفیر سرکاری حکام اور مذہبی رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ادھر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے فورم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور اس سے مربوط مسائل پر بحث وگفتگو کا آغاز کرے۔