مسئلہِ کشمیر علاقائی جھگڑا نہیں ہے: میر واعظ عمر فاروق
22 جون 2008اشتہار
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ دلّی سے لاہور پہنچنے پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کے لیے کشمیریوں کے نمائندوں کی شمولیت نا گزیر ہے۔ میر واعظ کے مزکورہ دورہِ پاکستان کی وجوہات اور اہمیت جاننے کے لیے جب ہم نے بات کی راولپنڈی اسلام آباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے نمائندے توقیر گیلانی سے تو انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کشمیریوں کا اصل نمائندہ کون ہے۔