1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسئلہِ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے: سردار عتیق احمد

28 ستمبر 2008

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر گز پس منظر میں نہیں گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FQXz
حالیہ مظاہروں نے ایک بار پھر دنیا کی توجّہ کشمیر کی جانب مبذول کرادی ہے: سردار عتیق احمدتصویر: AP
سردار عتیق احمد خان کا اصرار ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے حالیہ مظاہروں نے دنیا کی توّجہ نئے سرے سے کشمیر کی جانب مبذول کرادی ہے۔ سردار عتیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مسئلہِ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا جوہری جنگ کی لپیٹ میں بھی آسکتا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نیو یارک میں موجود ہمارے نمائندے رفعت سعید سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہیں ۔