افغان بچے مرتضیٰ احمدی نے آخر کار اپنے ہیرو لیونل میسی سے ملاقات کر ہی لی۔ گزشتہ برس اس بچے کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں، جن میں اس نے شرٹ کے طور پر وہ پلاسٹک بیگ پہن رکھا تھا، جس پر میسی لکھا تھا۔ ان تصویروں سے مرتضیٰ کو بے پناہ شہرت ملی تھی۔