1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محمود عباس اور ایہود اولمرٹ کی ملاقات

7 اگست 2007

فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی ملاقات مغربی اُردن کے شہر جیریکو میں عمل میں آئی ہے۔ یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے اُمید ظاہر کی کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات جلد از جلد شروع ہو سکیں گے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے واضح کیا ہے کہ اِس ملاقات کا مقصد حتمی تشخص سے متعلقہ وہ معاملات طے کرنا نہیں تھا، جن میں سرحدوں کا تعین، یروشلم کا مستقب

https://p.dw.com/p/DYGk
فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ
فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹتصویر: AP

� یا پھر فلسطینی مہاجرین کا مسئلہ شامل ہیں۔

فلسطینی صدر نے اپنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اُن کی اِس ملاقات کے نتیجے میں عام فلسطینیوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ اِس سلسلے میں عباس نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے چند ایک چیک پوائنٹس ہٹانے اور سڑکوں کی وہ رکاوٹیں ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جو مغربی اُردن میں آمدو رفت کی راہ میں رکاوٹیں بنتی ہیں۔