1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مجھے فوج واپس نہیں لائی، مصطفیٰ کمال کا ڈی ڈبلیو سے انٹرویو

انٹرویو: شامل شمس22 مارچ 2016

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اگر فوج انہیں واپس پاکستان لائی ہوتی، تو اب تک ’نائن زیرو‘ بند ہو چکا ہوتا، یا ایم کیو ایم کے دفاتر میں ان کے حامی بیٹھے دکھائی دیتے۔

https://p.dw.com/p/1IHXi
Pakistan Mustafa Kamal Ex-Bürgermeister von Karachi
تصویر: Getty Images/AFP/A. Hassan

ڈوئچے ویلے کے لیے شامل شمس کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ ان کے پاکستان واپس آنے کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ کراچی شہر میں دھڑوں اور رنگ و نسل کی بنیاد پر پائی جانے والی تفریق کو ختم کیا جائے، کیوں کہ اس کی وجہ سے بے انتہا خون بہہ چکا ہے اور اب یہ سلسلہ رک جانا چاہیے۔