1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مبینہ امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود کی بیوی ہلاک

5 اگست 2009

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بدھ کے صبح کئے جانے والے ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی بیوی ہلاک ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/J3wb
وزیرستان میں پاکستانی فوج بھی ہوائی حملے کر رہی ہےتصویر: dpa

بیت اللہ محسود کے رشتے داروں کے مطابق یہ میزائل حملہ بیت اللہ محسود کے سسر مولانا اکرام الدین کے گھر پر کیا گیا۔ حملے میں دو میزائل داغے گئے، جن کے نیتجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں بیت اللہ محسود کے کئی قریبی رشتہ دار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے وقت محسود گھر میں موجود تھے یا نہیں۔ مقامی سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں دو عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والے بیت اللہ محسود کے سر کی قیمت امریکہ نے پانچ ملین ڈالر لگا رکھی ہے۔ بیت اللہ محسود کے ایک قریبی رشتہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بیت اللہ محسود کی اہلیہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں چار بچے بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں بیت اللہ محسود نےمقامی مذہبی عالم مولانا اکرام الدین کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : امجد علی