1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مانچسٹر یونائیٹد اور بارسلونا بھی چیمپئینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں

12 مارچ 2009

یورپی فٹ بال کلبوں کے امسالہ چیمپئینز لیگ مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے دو میچوں میں بدھ کی رات مانچسٹر یونائیٹد اور بارسلونا نے اپنی حریف ٹیموں کو ہرا کرچیمپئینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

https://p.dw.com/p/HAGs
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے کھلاڑی میسی بال کے ساتھ Lyon کے خلاف گول کی طرف بڑھتے ہوئےتصویر: AP

ان دونوں مقابلوں میں سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ اطالوی ٹیم انٹر میلان سے تھا جس میں مانچسٹر کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔ ManU کی طرف سے یہ گول نیمانیہ ویدیچ اور کرسٹیانو رونالڈو نے کئے۔

Cristiano Ronaldo Weltfussballer
2008 میں فیفا کی طرف سے دنیا کے بہترین فٹ بالر قرار دیئے جانے والے رونالڈو جنہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو انٹر میلان کے ‌خلاف کامیابی دلائیتصویر: picture-alliance / dpa

دوسرے میچ میں اسپین میں بارسلونا کی ٹیم فرانس کی اولمپک لیوں کے مد مقابل میدان میں اتری تھی جس میں بارسلونا نے فرانس کی قومی ٹیم کے سٹار کھلاڑی Henry کے دو گولوں کی مدد سے Lyon کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے سےشکست دے دی۔

بدھ ہی کی رات جن دو دوسری ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ان میں سے آرسنل نے روما کو ہرا دیا جبکہ پرتگال میں پورٹو کی ٹیم آٹلیٹیکو میڈرڈ کوہرا کراگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

مانچسٹر یونائیٹد کے انٹر میلان کے خلاف میچ میں پرتگالی سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے جو گول کیا وہ چیمپئینز لیگ کے امسالہ مقابلوں میں ان کا پہلا گول تھا۔ اس سے پہلے ان مقابلوں میں اپنا آخری گول انہوں نے پچھلے سیزن میں ماسکو میں ہونے والے چیمپئینز لیگ کے اس فائنل میچ میں کیا تھا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سامنا انگلینڈ ہی کے ایک کلب چیلسی سے تھا۔

قبل ازیں چیمپئینز لیگ کے منگل کے روز ہونے والے چند دیگر پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے بعد اب تک لیورپول، چیلسی، ولا ریال اور بائیرن میونخ کی ٹیمیں بھی اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب آخری آٹھ ٹیموں میں سے کوارٹر فائنل میں کس ٹیم کا مقابلہ کون سی ٹیم سے ہوگا، اس کے لئے قرعہ اندازی جمعہ کے روز کی جائے گی۔