1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مارچ میں ہمارے انعامی مقابلے کا سوال

3 مارچ 2008

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے مارچ میں بھی اپنے سامعین کے لئے ماہانہ انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں اور مقابلے میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/DYOh
تصویر: AP

سوال: اس سال کھیلوں کے اولمپک مقابلے ایک ایشیائی ملک میں ہوں گے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کھیلوں کی میزبانی کون سا ملک کر ے گا؟

جاپان جنوبی کوریا یا چین

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعام جیتنے والوں میں ایک ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔