1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لزبن معاہدہ اور جرمن پارلیمان

رپورٹ: عدنان اسحاق، ادارت، عابد حسین2 جولائی 2009

وفاقی جرمن آئینی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ یورپی یونین کا لزبن کا معاہدہ جرمنی کے بنیادی آئین سے متصادم نہیں ہے۔ تاہم وفاقی جرمن صدر کی طرف سے معاہدے کی دستاویز پر دستخط سے پہلے نئی قانون سازی ضروری ہے۔

https://p.dw.com/p/IfFd
جرمن پارلیمنٹ کا اندرونی منظرتصویر: AP

مستقبل میں جرمنی میں نافذ ہونے والے یورپی قوانین کی تیاری میں قومی سطح پربرلن کی وفاقی پارلیمان بھی جزوی طور پر اپنا کردار ادا کرسکے گی۔ اس اعلان کا جرمن ارکان اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا اور ان میں گریگور گیزی بھی شامل ہیں۔ ان کی بائیں بازُو کی جماعت ڈی لنکے نے جرمن کی آئینی عدالت میں یورپی یونین کے اصلاحاتی معاہدے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس کے وجہ سے یورپ ، جرمن پارلیمان میں پہنچ گیا ہے اور یہ بات سے اہم ہے۔ گریگور گیزی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم یورپی یونین کے حوالے سے عوامی اہمیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں نئی منصوبہ بندی کے بارے میں سوچنا ہو گا اور اس کے لئے یہ انتہائی مناسب وقت ہے۔

Verfassungsgericht stoppt Lissabon Vertrag
لزبن معاہدے کی دستاویز، اس کتاب میں یورپی یونین کی حکومتوں کے سربراہوں نے دستخط کئے تھے۔ سامنے صفحے پر برطانوی وزیر اعظم براؤي کے دستخط نظر آ رہے ہیں۔تصویر: AP

اب جرمن پارلیمان مستقبل میں یورپی قوانین کی تیاری میں مزید اختیارات کا مطالبہ کرے گی۔ کیونکہ ابھی تک جرمنی کی وفاقی حکومت برسلز میں جرمن عوام کے نام پر مذاکرات اور قوانین پاس کراتی آئی ہے۔ جرمن پارلیمان میں اعتدال پسند دھڑے کے سیاست دان مارکس لونگ کے خیال میں یہ ایک بہتر قدم ہے کیونکہ اس سے یورپی یونین کا سیاسی نظام ، جو اس سے پہلے عوام سے دور تھا ، مزید جمہوری ہو جائے گا۔ مارکس لونگ کے خیال میں یورپی پارلیمان کو مزید اختیارات دینے سے یونین کے جمہوری خسارے کو اس سے مکمل طور پر پورا نہیں کیا جاسکتا۔ وہۃ مزید اِس ضمن میں کہتے ہیں کہ اس کو صرف اس طرح پر کیا جا سکتا ہے کہ جب وفاقی جرمن پارلیمان اور دیگر پارلیمانی ادارے قانون سازی پر جمہوری طور پر نگاہ رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

Deutschland Afghanistan Verfassungsgericht zu Tornado
جرمن دستوری عدالت کے ججوں کی ایک فائل تصویرتصویر: AP

جرمن ارکان اسمبلی کو اس بات کا اندازہ ہے کہ مستقبل میں یورپی سیاست کی وجہ سے ان پر کام کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ تا ہم وفاقی پارلیمان کے تمام دھڑوں کے اس امر پر متفق ہو جانے کے باوجود بھی کئی ارکان پر یہ واضح نہیں تھا کہ عملی طور پر اس کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔

جرمن صدر ہورسٹ کوئلر لزبن معاہدے پر اسی وقت دستخط کر سکتے ہیں، جب تک پارلیمنٹ کے اختیار کے حوالے سے نئی دستوری حدود کا تعین نہیں ہوتا۔ اس معاہدے پر آئندہ عمل درآمد میں، جرمن پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی شمولیت اور اُن کے حقوق کی صورت حال بہتر نہیں بنائی جاتی اور موجودہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ یہ کام اسی سال خزاں میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے کر لیا جائے ۔